عبدالرشید قتل کیس، سابق صدر مشرف اشتہاری قرار
File Photoاسلام آباد:عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی جائیداد قرق اورضامنوں کی ضمانتیں ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویزالقادرمیمن نے عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔سماعت کا آغاز ہوا تو پرویز مشرف کے سینئروکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
جونیئروکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔سب انسپکٹرمحمد ریاض کا بیان قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے پرویزمشرف کواشتہاری قراردیتے ہوئے جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کیا۔
حاضری سے استثنا کی تمام درخواستوں کو غیرموثرقراردیاگیا۔ملزم کے ضامن نذیر احمد پیش ہوئے اورجان محمد بیماری کی وجہ سے نہ آسکے۔عدالت نے دونوں ضامنوں کی ضمانت بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا اورسماعت ملتوی کردی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔