راولپنڈی میں سی این جی اسٹیشن پر سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹوراولپنڈی :راولپنڈی کےعلاقہ اڈیالہ روڈ کے ایک سی این جی اسٹیشن پرسلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جھلس کرجاں بحق جبکہ 2زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن میں اس وقت آگ لگ گئی جب ایک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا آگ لگنے کے باعث ایک شخص موقع پر جھلس کرجاں بحق ہو گیا جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ۔
جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دھماکے کے باعث سی این جی اسٹیشن کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔