پاکستان پرالزام عائدکرنابھارت کاپراناوطیرہ ہے،ترجمان دفترخارجہ
ریڈیو پاکستاناسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کہتے ہیں کہ تفتیش کیےبغیرپاکستان پرالزامات لگائےجارہےہیں،بھارتی الزامات مستردکرتےہیں۔
ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرالزام عائدکرنابھارت کاپراناوطیرہ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں جوکچھ ہورہاہے،دنیا کی توجہ اس پرمرکوزہے،بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانا چاہتاہے۔بھارتی ریاستی دہشتگردی سے 100سے زائد کشمیری شہیدہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نےہزاروں کشمیریوں کوزخمی کیا،پیلٹ گن کےاستعمال سے700کشمیریوں کی بینائی متاثرہوئی۔بھارتی مظالم پردنیا کے کونےکونے سے آوازاٹھ رہی ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ انسانی حقوق کے کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انسانی حقوق کمیشن،اوآئی سی کومقبوضہ کمشیرمیں رسائی نہیں دی جارہی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔