تحریک انصاف کا 30ستمبر کو رائيونڈ مارچ کا اعلان
فائل فوٹواسلام آباد:تحريک انصاف نے 30 ستمبر کو رائيونڈ مارچ کا اعلان کرديا۔
عمران خان کہتے ہیں یہ پاکستان کی جنگ ہے، اگر ملک کو بچانے کیلئے نہیں نکلے تو ہمیشہ کیلئے کرپٹ مافیا کی غلامی کرنا پڑے گی۔
عمران خان نے24 ستمبر کے بجائے رائیونڈ کے محاذ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔30 ستمبر کو رائیونڈ دھرنے کیلئے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے 24 تاریخ سے روانہ ہوں گے۔
کپتان نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جگہ جگہ قافلوں کا استقبال کریں،چندہ جمع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ کارکنوں کا بھی امتحان ہے، وہ دیکھیں گے کہ کس کا نظریہ کیا ہے؟کون پاکستان سے پیارکرتا ہے اور کون اپنے لئے سیاست کررہا ہے ،سب نظر آجائےگا۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،ہم جواب مانگتے ہیں تو وہ فیتے کاٹنا شروع کردیتے ہیں۔
نوازشریف نے قوم کی اخلاقیات تباہ کردی ہے، انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
کچھ لوگ اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، بزدل ہیں، اپنے ضمیروں کا سودا کربیٹھے ہیں۔ان میں سیاستدان، میڈیا ہاؤسز، صحافی، بزنس مین بھی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انصاف کے اداروں میں مافیہ، پیمرا میں ذاتی درباری،پی ٹی وی میں گھر کا نوکر،ایف بی آر میں کرپٹ آدمی اورکرکٹ میں الیکشن جتوانے والے بیٹھے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ رائیونڈ کے بعد معاملہ ختم نہیں ہوگا۔ نوازشریف کے احتساب تک سڑکوں پر رہیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔