سندھ اسمبلی:پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کی بانی ایم کیوایم کیخلاف قرارداد جمع
فائل فوٹوکراچی:تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیوایم کے خلاف قراردادجمع کرادی۔
خرم شیرزمان نے تحریک انصاف کی جانب سے قرارداداسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 22اگست کوایم کیوایم قائد نے پاکستان مخالف نعرے لگائے لہذاان کے خلاف غداری کامقدمہ درج کیا جائے ۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی خیرالنسامغل نے بھی بانی ایم کیوایم کے خلاف قراردادجمع کرائی ۔
میڈیا سے گفتگو میں خیرالنسامغل کا کہنا تھاکہ ملک کے مخالفوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قائد نے ریاست مخالف نعرے لگائے اور اپنے حمایتیوں کو میڈیا پر حملے کے لیئے اکسایا۔
خیرالنسامغل کا کہنا تھاکہ جب تک بانی ایم کیوایم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہیں کیا ہوجاتااحتجاج کیا جائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔