پاکستان میں بھارتی مداخلت کےٹھوس ثبوتوں پرمبنی دستاویزات امریکا کےسپرد
امریکا کی معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی - فائل فوٹونیویارک:پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوتوں پرمبنی دستاویزات امریکا کے سپرد کردی گئیں، امریکا نے پاکستانی ثبوتوں کی روشنی میں معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان نے بھارت مظالم کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کرلیا،عالمی رہنماؤں کو نہ صرف کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیابلکہ امریکا کو پاکستان میں بھارتی تخریب کاری کے ثبوت دے دیئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ،پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوتوں پرمبنی دستاویزات امریکا کے سپرد کردیں، امریکا نے ثبوتوں کی روشنی میں معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات میں تمام ثبوت فراہم کیے گئے۔
امریکا کوفراہم کردہ ثبوتوں میں بھارتی ایجنٹ کلبوشن یادیوکا اعترافی بیان بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان،فاٹااورکراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی مداخلت کے ٹھوس شواہد بھی امریکا کو دیئے گئے ہیں۔
پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزیئراقوم متحدہ کو بھی پیش کیے جائیں گے،مسئلہ کشمیر سمیت "را" کی پاکستان میں مداخلت کا معاملہ وزیراعظم کی تقریرمیں سرفہرست ہوگا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔