الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں ،ندیم نصرت

شائع 20 ستمبر 2016 01:15pm
File Photo File Photo

لندن :کنوینر ایم کیو ایم ندیم نصرت نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے مزید کہا کہ الطاف حسین نے مہاجر کمیونٹی کو پہچان دی ہے۔

اس سے قبل واسع جلیل نے بھی الطاف حسین کے متحدہ پاکستان سے علیحدہ ہونے کے اقدام کو مستردکردیا تھا ۔

 دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ متحدہ لندن کے بیان سے ہمارا تعلق نہیں کیونکہ وہاں سے پہلے ہی لاتعلقی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔