کراچی : پولیس اوررینجرز کی کارروائی، 18افراد گرفتار
گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد - فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرکے 3ملزمان سمیت 18افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس اور رینجرز نے رات گئے جہانگیر روڈ،بلوچ پاڑہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 15سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔
پولیس کے مطابق ،گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
ادھر ڈیفنس فیزٹو سے پولیس نے دہرے قتل کے ملزم فیاض عرف ببلی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ،ملزم ڈیفنس اور کورنگی کے علاقے میں وارداتیں کرتا تھا۔
دوسری جانب پی آئی بی کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان کو دھر لیا۔
ایس ایچ او پی آئی بی کالونی کے مطابق ،ملزمان افضل بلوچ اور احسن کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، چار موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔