پاک فضائیہ کی جنگی طرزپرمشقیں زور وشور سے جاری

شائع 21 ستمبر 2016 09:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

دشمن کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاک فضائیہ کی جنگی طرزپرمشقیں زوروشور سے جاری ہیں۔

 فضائیہ کے ائیربیسزسمیت آپریشنل ہوائی اڈے بھی فعال کردیے گئے ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ کی سالانہ مشقیں سامان حرب کے ساتھ حرکت میں ہیں ، تمام اسکورڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہے ۔

 پاک فضائیہ کے طیارے ٹیسٹ بیس پرہتھیاروں سمیت دیگرلوازمات سے مکمل لیس ہوکرمشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

جنگی طیارے اپنے مختلف اہداف اور مشن کی تکمیل کی مشقوں میں مصروف عمل ہیں۔ دشمن کے حملے سے شہری علاقوں کو محفوظ بنانے کیلئے دفاعی حکمت عملی کے تحت مشقیں کی جارہی ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں لڑاکا طیاروں کی غیرمعمولی پروازیں بھی کی جارہی ہیں۔ فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال میں افسران اوراہلکاروں کی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔