ملتان ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،تعداد5ہوگئی
فائل فوٹوملتان :ملتان ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی۔9زخمی تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ملتان میں 15 ستمبر کو ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کا حادثہ پیش آیا تھا آج حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والا 45 سالہ نصیر احمد رحیم یار خان کا رہائشی تھا جو ملتان کے اسپتال میں زیر علاج تھا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔