انڈے کھائیں اور تیزی سے وزن گھٹا ئیں
انڈے اکثر لوگوں کو بیحد پسند ہوتے ہیں مگر کچھ لوگوں کا یہ سوچنا ہے کہ انڈے کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اس لئے لوگ اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں مگر اس بات میں کوئی صداقت نہیں، بلکہ انڈوں کی مدد سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔
یہ تین روزہ ڈائٹ پلان آپ کے وزن میں واضع کمی لا سکتا ہے۔ اور آپ بغیر کسی پریشانی کے انڈے کھا سکتے ہیں۔
:پہلا دن
ناشتہ: دو ابلے انڈے، دو ٹماٹر اور ایک کپ سبز چائے بغیر چینی کے۔
دوپہر کا کھانا: دو انڈوں کی سفیدی، 120گرام ابلی یا بیکڈ مچھلی، ایک گلاس سبز چائے
شام : ایک عدد سیب
رات کا کھانا: بھاپ دی گئی سبزی جیسے گاجریں ، گوبھی ، بروکلی، پھلیاں ، یا مٹر اسکے ساتھ ایک کپ سبز چائے۔
:دوسرا دن
ناشتہ: دو ابلے انڈے، ایک کیلا اور ایک کپ سبز چائے
دوپہر کا کھانا: دو انڈوں کی سفیدی، 120گرام ابلی ہوئی مرغی ، ایک گلاس سبز چائے
شام : ایک عدد سیب
رات کا کھانا: ایک پاپا(رسک) ، 120 گرام پنیر اور ایک کپ کم چکنائی والا دودھ۔۔
:تیسرا دن
ناشتہ: دو ابلے انڈے اور ایک گلاس ٹماٹر کا جوس
دوپہر کا کھانا: دو انڈوں کی سفیدی، 120 گرام پکا ہوا گوشت (بکرے یا گائے کا) اور ایک کپ سبز چائے
شام : ایک عدد سیب
رات کا کھانا: بیکڈ آلو، سلاد کے پتے اور ایک گلاس سبز جائے۔
یہ تین روزہ ڈائٹ پلان آپ کے وزن میں غیر معمولی تندیلی لا سکتا ہے۔ اور آپ اپنی من پسند چیزیں بھی کھا سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے قبل اپنےمعالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔