عبدالرشید غازی کیس:پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھجوادیئے گئے

شائع 22 ستمبر 2016 11:39am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کوبھجوا دیئے گئے ، ملزم کوگرفتارکرکے پیش کیا جائے تا کہ مقدمہ کی کارروائی مکمل ہو سکے ۔

عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری پولیس کو بھجوا دئیے گئے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرنے21 ستمبرکو دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔

 دائمی وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کوگرفتارکرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے ۔ ملزم کے گرفتار ہونے پراسے عدالت میں پیش کیا جائے  تاکہ مقدمہ کی کارروائی  مکمل ہو سکے ۔