سوپور حملہ، چند گھنٹے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام لگادیا،نواز
File Photoنیویارک :وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سوپور حملے کے چند گھنٹے بعد ہی بھارت نے پاکستان پر الزام لگانا شروع کردیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نواز شریف نے صحافیوں سے سوال بھی کیا کہ وہ بتائیں کہ کشمیر سے متعلق ان کا موقف کیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں ایک سو آٹھ افراد کو شہید کردیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سوپور حملے کے فوری بعد ہی بھارت نے پاکستان پر الزام لگانا شروع کردیا۔
اس موقعے پر انہوں نے پاکستان میں معیشت بحال ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔