پی آئی اے نجکاری، پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام دے دیئے گئے

شائع 09 دسمبر 2015 01:18pm

12اسلام آباد:اپوزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دے دیئے ہیں،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے ہم نے چھبیس فیصد کی نجکاری پر اتفاق نہیں کیا، صرف اس بات پراتفاق ہوا کہ کمیٹی تحفطات دورکرے گی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ چھبیس فیصد شیئرپرنجکاری کی بات ہوئی جوصرف کور بزنس پر ہو گی۔ ہوٹلز یا ملازمین کا سٹیٹس برقراررہے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نجکاری پراتفاق نہیں کیا، صرف کمیٹی پراتفاق ہواہے جو اپوزیشن کے تحفظات دور کرے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم پی آئی اے کی بہتری چاہتے ہیں، نجکاری کی بات نہیں ہوئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملے پر ابہام دورکیا جائے۔اقبال محمد علی نے کہا کہ چھبیس فیصد شئیرز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق اپوزیشن نے کمیٹی کے لئے نوید قمر،اسد عمر،شیخ رشید ،غلام احمد بلور، طارق اللہ ، اقبال محمد علی کے نام دیئے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیاہے۔