کیا واقعی بھارت کی معروف اداکارہ نے ایک پاکستانی سے شاد ی کی ہے؟
ممبئی:بھارت کی معروف اداکارہ لیزا ہائیڈن حال ہی میں برطانوی شہری ڈینو لالوانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں،لیزا کےسُسر(شوہر کے والد)گلو لالوانی کے بارے میں بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے انکشاف پر لیزا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر پیغامات کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ان کے سُسر پاکستانی نہیں ہیں۔
انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ میرے شوہر بھارتی ہیں،میرے شوہر کے والد کی پیدائش اس وقت ہوئی تھی جب پاک بھارت تقسیم نہیں ہوئے تھے،لہٰذاان کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ پاکستانی ہیں نہایت مضحکہ خیز ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ویب سائٹ نے لیزا کے بارے میں لکھا ہے کہ ایک بھارتی شہری ہوتے ہوئے اب لیزا کی ایک پاکستانی فیملی ہے، لہٰذا لیزا بھارتی فلموں کیلئے صحیح نہیں ہیں۔
لیزا نے اس آرٹیکل پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے ' ایک لڑکی جس کی ابھی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اس کے بارے میں اس طرح کا آرٹیکل شائع کرکے بہت اچھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔'
اپنی آخری پوسٹ میں لیزا نے بھارتی میڈیا کو کڑا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 'دنیا کو نفرت کرنے والوں کی نہیں محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔'
واضح رہے کہ گلو لالوانی(لیزا کے سُسر)کی پیدائش پاک بھارت کے درمیان علیحدگی سے پہلے اس شہر میں ہوئی تھی جسے آج 'کراچی'کہا جاتا ہے،لیکن وہ لوگ ہندوستان چھوڑ کر برطانیہ میں سیٹل ہوگئے اور اب گلو لالوانی برطانوی شہری ہیں۔
گلو برطانیہ کی معروف برٹش ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کے شریک بانی ہیں ،جو انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 1958 میں قائم کی تھی۔
خیال رہے کہ لیزا نے اپنی شادی کا اعلان 30 اکتوبر 2016 کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرکے کیا تھا لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کی شادی بھارتیوں کیلئے بڑا مسئلہ بن جائے گی۔
بشکریہ:این ڈی ٹی وی ڈاٹ کام
Dear @dna my husband is Indian. My father in law - Gulu Lalvani, was born in pre partition India and was thrown out of what is today...
— Lisa Haydon (@HaydonLisa) November 2, 2016
Called Pakistan - to call someone who has gone through the struggles of partition non Indian is absurd.
— Lisa Haydon (@HaydonLisa) November 2, 2016
Sad this article are the good wishes you would give a girl on the day she begins a new&exciting chapter in her life.
— Lisa Haydon (@HaydonLisa) November 2, 2016
The world needs lovers not haters❤️
— Lisa Haydon (@HaydonLisa) November 2, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔