کترینہ کیف نے دیپیکا سے نفرت کا اظہار کیوں کیا؟
ممبئی:بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے درمیان سرد جنگ سے پوری بھارتی انڈسٹری واقف ہے۔
دونوں اداکارائیں اپنے درمیان نظر نہ آنے والی دشمنی کا تذکرہ سب کے سانے کرنے سے گریز کرتی ہیں۔
لیکن کترینہ نے اب اپنے اور دیپیکا کے درمیان اختلافات کو چھپانے کی بجائے سب کے سامنے ظاہر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کترینہ نے دیپیکا کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون جس فلم کا حصہ ہوں گی وہ اس میں بالکل بھی کام نہیں کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ فلم انڈسٹری کے جانے مانے ہدایت کار آنند لعل رائے اپنی آنے والی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا اور کترینہ دونوں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے ،لیکن کترینہ نے دیپیکا کا نام سنتے ہی منع کردیا ۔
تاہم کترینہ کے اس بیان کے بارے میں اب تک دیپیکا کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ کا آغاز اداکار رنبیر کپور کی وجہ سے ہوا تھا ،یہاں تک کہ رنبیر اور کترینہ کے بیچ علیحدگی کی وجہ بھی دیپیکا کو قرار دیاگیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔