کیاکنگ خان سونم کیساتھ فلم میں کام کرنا نہیں چاہتے؟

شائع 04 نومبر 2016 06:11pm
File Photo File Photo

کنگ خان کا شمار بھارتی فلمی صنعت میں ٹرینڈ سیٹر کے طور پر ہوتا ہے اور عام طور پر ان کی فلم سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوتی ہی ہے۔ کنگ خان اپنی سے چھوٹی عمر کی کئی اداکاراوں کیساتھ بولی وڈ میں کام کرچکے ہیں اور دپیکا ان میں سے ایک ہیں تاہم ابھی تک وہ سونم کپور کیساتھ کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے ہیں۔

اب اپنے ایک انٹرویو میں سونم کپور نے شکوہ کیا ہے  کہ شاید شاہ رخ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ہی نہیں چاہتے۔ سونم کاکہنا ہے کہ کئی مواقعے ایسے آئے جن میں کنگ خان اور وہ کسی فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوسکتے تھے ۔

سونم نے مزید کہاکہ بولی میں عام طور پر مرد اداکار اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ وہ کس اداکارہ کیساتھ پردے پر نظر آناچاہتے ہیں، لہذا یہ اسہی صورت ممکن جب کنگ خان انکے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔

سونم کپور کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو کہ دپیکا کی ہم عمر ہیں اور کنگ خان دپیکا کیساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جبکہ دیگر اداکاراوں میں انوشکا، کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ سونم کے شکوے کے بعد کنگ خان انکے ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہونگے یا نہیں۔