مجھے شاہ رخ خان کی اس عادت سے نفرت ہے،عالیہ بھٹ
ممبئی:شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے انہیں یہ اعزاز ان کی کڑی محنت اور اپنے کام سے لگاؤ کی وجہ سے دیا گیا ہے،شاہ رخ 50 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں لیکن آج بھی وہ کام سے گھبراتے نہیں بلکہ کسی نوجوان کی طرح محنت اورلگن سے کام کرتے ہیں۔
ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار ہمیشہ ان کی تعریف کرتے ہی نظرآتے ہیں ،کام کی دھن میں شاہ رخ اکثر کھانا کھانا بھول جاتے ہیں اور صرف کافی اور دیگر مشروبات پر گزارہ کرتے ہیں۔
کنگ خان کی آنے والی فلم "ڈئیر زندگی" کی کو اسٹار عالیہ بھٹ سے جب یہ بات پوچھی گئی کہ شاہ رخ کی وہ کون سی مخصوص خاصیت ہے جس سے آپ کو نفرت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی کسی بات سے نفرت یا اختلاف نہیں ہے۔
لیکن ان کی ایک عادت مجھے پسند نہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ کام کی زیادتی کے باعث کھانا نہیں کھاتے ۔
انہوں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار سیٹ پر مکمل خاموشی تھی اور کسی کو کچھ بھی کہنے کی اجازت نہیں تھی،ہم ایک طویل اور مشکل مکالمے والا سین شوٹ کررہے تھے کہ اچانک میں نے ایک گرجدار آواز سنی ،اور پھر میں نے محسوس کیا کہ یہ آواز شاہ رخ کے اسٹمک (پیٹ)سے آرہی ہے۔
اور پھر میں انہیں کھانے کیلئے بسکٹ دئیے،انہوں نے بے تحاشہ کافی پی،میں نے بھی کافی پی لیکن میرے پاس میرا اپنا کھانا تھا ،لہٰذا مجھے ان کیلئے بیحد برا لگا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ کو لازمی کھانا کھانا چاہئے۔
انہوں نے بولی وڈ کے بادشاہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہاکہ شاہ رخ بہت ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں،وہ سیٹ پر موجود تمام لوگوں سےایک جیسا برتاؤ کرتے ہیں ،ان کی یہ ہی خوبی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ڈئیر زندگی عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے،انہوں نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ کی دوسری فلموں کے مقابلے میں اس فلم کی کہانی اور موضوع بالکل مختلف اور فریش ہے جو دیکھنے والوں کو لازمی پسند آئے گا،فلم رواں ماہ 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔