ماہرہ خان فلم رئیس کے سب سے اہم حصے سے آؤٹ

گزشتہ کافی عرصے سے چل رہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے زیادہ اثر پاکستانی فنکاروں پر ہوا جنہیں بھارتی انتہا پسندوں نے دھمکیاں دے کر ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کردیا ۔
اس پابندی کے بعد پہلے تو فواد خان کرن جوہر کی فلم"اے دل ہے مشکل"کی تشہیری مہم سے الگ ہوئے اب ماہرہ خان کو بھی فلم "رئیس "کے سب سے اہم حصے یعنی پروموشن سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کی کنگ خان کے ساتھ پہلی بھارتی فلم'رئیس"کی تشہیری مہم میں صرف شاہ رخ اور نواز الدین صدیقی نظر آرہے ہیں جبکہ ماہرہ اس مہم کا حصہ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار (نواز ،شاہ رخ)اب تک فلم کی تشہیر کیلئے بھارت کی 9 ریاستوں میں جاچکے ہیں،جبکہ فلم کا ٹریلر 3،500 اسکیرینز پر دکھایا جاچکا ہے۔
فلم میں شاہ رخ نے گجراتی ڈون اور ماہرہ نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے،فلم اگلے سال 26 جنوری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔