سوتے ہوئے موزے پہن کر سونا چاہیئے؟

شائع 22 دسمبر 2016 08:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ کو رات کو سوتے ہوئے دشواری ہوتی ہے تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ موزے پہن لیا کریں، اس سے آپ کو اچھی نیند آئے گی۔

سوتے ہوئے موزے پہننے سے آپ کے پاؤں گرم ہوتے ہیں اور پاؤں میں موجود خون کی شریانوں کو بھی گرماہٹ ملتی ہے جس سے آپ کا دماغ کو سکون ملتا ہے اورآپ کو فوراً نیند آنے لگتی ہے۔

اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں آپ  کے پاؤں خشک اور ایڑیاں پھٹنے لگتی ہیں تو آپ اپنے پاؤں میں موئسچرائزر لگاکر موزے پہن لیں اور سوجائیں اس نیند بھی اچھی آئے گی اور آپ کے پاؤں بھی خوبصورت نظر آئیں گے۔

سوتے ہوئے ہمیشہ کاٹن کے موزوں پہنیں اور کوشش کریں کہ جو موزے آپ سارا دن پہنتے ہیں ان کو سوتے ہوئے نہیں پہنیں۔موزے نرم کپڑے کے ہوں اور کپڑا ہلکا ہونا چاہیئے۔