Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

کراچی سمیت سندھ بھر میں وبائی امراض پھیل گئے

حالیہ بارشوں کے باعث شہرمیں وبائی امراض پھوٹنے لگے
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 04:11pm
کراچی میں تیزی کے ساتھ ڈائریا  کے کیسز برھ رہے ہیں، تصویر فائل
کراچی میں تیزی کے ساتھ ڈائریا کے کیسز برھ رہے ہیں، تصویر فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں آلودہ پانی اورگندگی کے سبب ڈائریا اور پیچش کی وبا پھیل گئی ہے۔

سندھ میں جولائی کے مہینے میں ڈائریا کے 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں 42 ہزار 845 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے بھرمیں 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں 49 ہزار 419 کیسز، جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں میں پیچش کے 4 ہزار656 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تاہم صوبے میں 5 سال سے زائد عمر کے افراد میں 6 ہزار141 پیچس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حالیہ بارشوں کے باعث شہرمیں وبائی امراض پھوٹنے لگے جنہوں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

شہرقائد میں ڈائیریا کے میں یومیہ 3 تا 4 ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

شہرمیں 20 مارچ تا 31 جولائی 5 سال سے کم عمر 2 لاکھ 11 ہزار409 بچے ڈائریا سے متاثر ہوئے۔

ڈائریا سے متاثرہونے والوں میں 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار286 ہے۔

کراچی میں پیچش متاثرہ افراد کی تعداد

شہرمیں 20 مارچ تا 31 جولائی کراچی میں 5 سال سے کم عمر 24 ہزار 132 بچے پیچش سے متاثرہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 5 سال سے زائد عمر کے 32 ہزار 762 افراد پیچش سے متاثر ہوئے۔

وبائی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟

ماہرین صحت نے کہا ڈائریا، پیچش، گیسٹرو آلودہ پانی اور کھانے کے استعمال سے ہوتا ہے، شہری پانی ابال کر پینے کی عادت ڈالیں۔

مزید کہا کہ شہرمیں جابجا گندگی کے سبب پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

ماہرین صحت نے زوردیا کہ شہری گھر سے باہر بنے کھانوں سے اجتناب کریں اوراپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div