یہ 6 باتیں ہرگز کسی کو نہیں بتائیں

شائع 24 دسمبر 2016 06:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ لوگوں کو باتیں کرنے کی بہت عادت ہوتی ہے اور اس عادت کی وجہ سے وہ اپنی تمام باتیں دوسروں کو بتانے لگتے ہیں۔

اپنی ذاتی باتیں دوسروں کو بتانے سے آپ کے ویک پوائنٹس لوگوں کو معلوم ہوسکتے ہیں اور بعد میں ان کے ذریعے لوگ آپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

کوشش کریں کہ صرف ان لوگوں کو اپنی باتیں بتائیں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اور بھروسہ ایسے لوگوں پر کریں جوآپ کی باتیں پردہ راز میں رکھیں نہ کہ ہرکسی کو آپ کی باتیں بتائیں

زندگی میں کامیاب اور خوش وخرم رہنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ نیچے دی گئی 6 باتیں کبھی کسی کو نہیں بتائیں۔

٭ اپنے پلان کسی کو نہ بتائیں

Image result for don't tell your goals to anyone

اپنی زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو اس کے بارے میں پہلے سے لوگوں کو آگاہ نہیں کریں بلکہ ہمیشہ کام ہوجانے کے بعد لوگوں کو بتائیں۔

٭ لوگوں کو محدود باتیں بتائیں

Image result for 2 girls talking

اپنے لائف اسٹال کے بارے میں بتا کر لوگوں کو متاثر کرنے کے بجائے ان کے ساتھ محدود روابط رکھیں۔ اپنے گھر کی ہر ایک بات دوسروں کو بتانے سے گریز کریں۔

٭ اپنی محنت دوسروں کو عیاں نہیں کریں

Image result for never tell how heroic you are

ہر کوئی اپنی زندگی میں برے حالات سے گزر کر اچھے حالات کی طرف آتا ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ ماضی میں کی جانے والی محنت لوگوں کو نہیں بتائیں، اپنی کامیابی کو اپنے تک محدود رکھیں۔

٭دوسروں پر قابلیت نہیں دیکھائیں

Image result for someone give lecture

اگر آپ کے پاس معلوما ت کا ذخیرہ موجود ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ بلاوجہ لوگوں پر اس کو دیکھانا شروع کردیں۔ اپنی قابلیت وہاں دیکھائیں جہاں اس کی ضرورت ہو۔

٭گھریلو جھگڑے نہیں بیان کریں

Image result for stop telling personal stuff

گھر میں ہونے والی پریشانی اور لڑائیاں دوسروں کو بتانے کے بجائے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کرحل کریں۔

٭غیرضروری باتیں مت پھیلائیں

Related image

اگر آپ نے کسی کے حوالے سے کوئی منفی بات سنی ہے تو اس بات کو اپنے تک محدود رکھیں ۔ دوسروں کی منفی باتیں ہرکسی کو بتانا اچھی اور مہذب حرکت نہیں ہے۔