چین نے مولانا مسعود اظہر کیخلاف بھارتی درخواست بلاک کردی

شائع 30 دسمبر 2016 03:28pm
File Photo File Photo

چین نے پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے مولانا مسعود اظہر کے نام کی آڑ میں پابندی عائد کرنے کی اس کوشش کو تکنیکی بنادوں پر روکا گیا ہے۔

بھارت ایک عرصہ  سے اس کوشش میں ہے کہ مسعود اظہر کے نام کو پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی میں شامل کرا کے پاکستان کی راہیں روکی جائیں، متعلقہ کمیٹی  میں چین نے بھارت کی اس درخواست کو ابتداء میں تکنیکی بنیادوں پر بلاک کردیا تھا۔

بھارتی درخواست کو بلاک کرنے کی مدت کل  اکتیس دسمبر کو ختم ہو رہی تھی۔ اس پر بھارت نے ایسی ہی ایک اور درخواست یو این کمیٹی میں جمع کروائی ، چین نے ایک بار پھر آگے بڑھ کر اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اس نئی بھارتی درخواست کو پھر رکوا دیا ہے ۔