گرین ٹی اور دودھ' کا استعمال آپ کو یقیناً حیرت میں مبتلا کردے گا'
فائل فوٹودودھ صرف پینے کےلئے ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کو اپنی جلد پر لگانے سےاس کو صاف و شفاف بھی بناسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس کو کلینزر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ جلد پر موجود تمام گرد اور ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ کرتا ہے اور چہرےپر بلیک ہیڈز اور ایکنی آنے سے روکتا ہے۔
آپ دودھ کو درج ذیل طریقوں سے استعمال کرکے اپنی جلد کو خوبصورت کے ساتھ صاف و شفاف بناسکتے ہیں۔
٭ نرم وملائم جلد چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ روئی کودودھ میں ڈبوئیں اور اپنے چہرے پر5 منٹ تک مساج کریں۔ پھر نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔
٭ خشک جلد کے لئے روئی کو دودھ میں بھگو کر 20 منٹ تک کےلئے چہرے پر لگے رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرےکو دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لئے ایک کیلے کو کچل کر دودھ میں مکس کریں اور چہرےپر لگالیں۔ پھر آدھے گھنٹے بعد چہرے کو صاف کرلیں۔
٭ دود ھ میں قدرتی طور پر (الفیا ہائیڈروسیل ایسڈ) موجود ہوتا ہے جوکہ مہنگی ترین بیوٹی پروڈکٹس میں پایا جاتا ہے۔اس کی مدد سے چہرےپر موجود ڈیڈ سیلز ختم ہوتے ہیں اور جلد نرم و ملائم بن جاتی ہے۔دودھ کو شہد میں ملا کر نیچرل اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔ دونوں چیزوں کو ملا کر 15 منٹ تک چہرے پر لگے رہنے دیں پھر منہ دھولیں۔ اس سے چہرے پر چمک پیدا ہوگی۔
٭ چہرے پر سے ٹین کے نشانات ختم کرنے کےلئے دودھ بہترین آپشن ہے۔گرین ٹی اور دودھ کو برابر مقدار میں مکس کریں اور روئی کی مدد سے ٹین کے نشانات پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد چہرہ صاف کرلیں، بہترین نتائج کےلئے اس کو ہفتے میں 3 بار استعمال کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔