طاہر شاہ کا نیا گانا دوسروں سے منفرد کیسے ہے؟

شائع 02 جنوری 2017 07:07am

tahir-sha

پاکستان کے معروف گلوکار طاہر شاہ  کے تیسرے گانے "کنگ شاہ ہیومینٹی لو(انسانیت محبت)"نے ایک بار پھر لوگوں  کو حیران کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے اپنے نئے گانے کی ویڈیوفیس بک پیج پر شئیر کی، بعدازاں گانا لوگو ں کی توجہ کا مرکز بن گیا،طاہر شاہ کا یہ گانا دوسرے گانوں سے مختلف ہےکیونکہ گانے میں صرف شاعری کی گئی ہے۔

طاہر شاہ ہر بار کچھ نیا اور منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اوریہ ہی خوبی لوگوں کی دلچسپی کا  سبب بن جاتی ہے،اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا اور صرف شاعری کر کے اپنے گانے کو دوسروں سے منفرد بنایا۔

انہوں نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کو گنگنانے کی بجائے شاعری کے ذریعے بیان کیا ہے۔

ان کی جانب سے حال ہی میں شئیر کی گئی ویڈیو اور گزشتہ ویڈیو میں فرشتے کا ذکر کیاگیا ہے،جبکہ اس بار پوری ویڈیو میں طاہر شاہ سنہرے رنگ کے لباس میں  نظر آئے ہیں جبکہ ایک موٹی سی سفید بلی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔

فیس بک پر ان کے گانے کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طاہر شاہ کے دو گانے" آئی ٹوآئی" اور "اینجل" ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں لوگوں نے بیحد پسند کیاتھا جبکہ ان کے گانوں پر بے تحاشہ تنقید بھی کی گئی تھی۔