ارشد خان اور مسکان جے کی نئی ویڈیو منظرعام پرآگئی

شائع 02 جنوری 2017 07:30am

arshad4

ایک تصویر کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے معروف ماڈل ارشد خان المعروف'چائے والا'کی مسکان جے کے ساتھ نئی ویڈیومنظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں مسکان نے میڈم نورجہاں کا گایا ہوا مقبول ترین گیت"تیری بے پروائی سجناں"کو دوبارہ اپنی آواز میں گایا ہے۔

ویڈیو میں ارشد خان اور مسکان جے  کے درمیان ایسے رشتے کو بیان کیا گیا ہے جو مشکلات کا شکار ہے ،اور گلوکارہ اسی غم میں  گانا گارہی ہیں جبکہ خان بھی غمزدہ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے ایک سین میں دونوں اپنا ماضی  یاد کرتے ہیں جس میں وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں جبکہ ارشد مسکان کو جھولا بھی جھلا رہے ہیں۔

مسکان نے یہ گانا اپنے فیس بک  پیج پر شئیر  کیا ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

arshad1

arshad2

arshad3