سلمان خان بھی والد کے کردار میں دکھائی دیں گے
فائل فوٹوفلم دنگل کے ہانی کارک باپو سے عامر خان نے فلم نگری میں ایک نئی ریت ڈال دی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق سلمان خان اپنی اگلی فلم میں 13سالہ لڑکی کے والد کا کردار ادا کریں گے۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمان خان سے پوچھا گیا کہ اسکرین پر والد کا کردار ادا کرنے کے ساتھ وہ ٹھیک ہیں۔
بولی وڈ کے سلطان نے فوراً جواب دیا کہ میں نے فلم جب پیار کسی سے ہوتا ہے میں والد کا کردار ادا کیا ہے جب میں 30 کی دہائی میں تھا۔ اور اگلی فلم میں میں ایک 13 سالہ لڑکی کے والد کا کردار ادا کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ڈانس کے حوالے سے ہے۔ ہالی ووڈ فلم اسٹیپ اپ کی طرح۔ میں ایک باقاعدہ تربیت یافتہ ڈانسر بننے جا رہا ہوں۔ آپ جانتے ہیں یہ کتنا تکلیف دہ ہے؟ مجھے 18کلو کے پٹھے کم کرنے تھے۔ میں ڈائیٹ پر نہیں ہوں ، میں گھر کا کھانا کھاتا ہوں اور میں ذائقے کیلئے نہیں کھاتا ہوں۔اور جیسے ہی حسب ضرورت کھا لیتا ہوں میز سے اٹھ جاتا ہوں۔
اٹھارہ کلوکے پٹھے کم کرنا سب سے مشکل تھا۔ لیکن مجھے ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ انتھک محنت کا ثمر اسکرین پر دکھنا چاہیئے۔اور یہی ہے جو میں وانٹد سے سلطان تک کرتا آیا ہوں۔ میں اپنے آپ کو کریکٹر رولز کرتے نہیں دیکھتا۔ کیا ہوا اگر میں 51سال کا ہوگیا ہوں۔ اسٹیلون 70 سال کی عمر میں بھی روکی اور ریمبو ہے۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔