رنگ برنگی اسکارف خواتین میں بےحد مقبول کیوں ہورہے ہیں؟

شائع 04 جنوری 2017 05:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ سالوں پہلے خواتین عبایہ کے ساتھ سادہ کالے رنگ کا جارجیٹ کا ڈوپٹہ سر پر پہننے کےلئے استعمال کرتی تھیں۔

زیادہ تر کالے رنگ کے اسکارف یا ڈوپٹے کو خواتین برقعے اور عبایہ کے ساتھ پہننا پسند کرتی تھیں لیکن اب یہ ٹرینڈ ختم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

سادے کالے اسکارف کی جگہ اب رنگ برنگی اور پرنٹڈ اسکارف نے لے لی ہے اور اب خواتین سمیت نوجوان لڑکیاں بھی رنگین اسکارف خریدنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

کالج، یونیورسٹی اور دفتر جانے والی خواتین میں یہ چیز دیکھنے کو ملتی ہے کہ وہ اپنے کپڑوں سے ملتے جلتے اسکارف پہنتی ہیں جوکہ بہت اسٹائلش اور خوبصورت بھی لگتے ہیں۔

کچھ لڑکیاں پردے کی غرض سے اسکارف استعمال کرتی ہیں اور کچھ جینز، ٹراؤزر اور شرٹس کے ساتھ بھی اسکارف استعمال کرتی ہیں۔

اسکارف کا ٹرینڈ بہت منفرد اور اسٹائلش لگتا ہے۔ خواتین میں اس کی مقبولیت کو بڑھتا دیکھ کر ڈیزائنرز نے اسکارف کے نت نئے ڈیزائن متعارف کروانے شروع کردیئے ہیں۔

مارکیٹوں میں نت نئے ڈیزائن کے اسکارف کی ورائٹی بآسانی دستیاب ہے جن میں کاٹن، سوتی، جارجٹ، نیٹ اور جرسی کے اسکارف قابل ذکر ہیں۔

 آج کل ڈیجیٹل پرنٹ کے اسکارف بھی فیشن میں ہیں جو مشہور ملکی وغیر ملکی برانڈ کی کمپنیاں خواتین کے ذوق کومدنظر رکھتے ہوئے تیار کررہی ہیں۔