کرینہ نے کرن جوہر سے معافی کیوں مانگی؟

شائع 16 جنوری 2017 07:24am

karan

ممبئی:بولی وڈکے  مشہور ہدایت کارکرن جوہر ان دنوں بھارتی میڈیا میں سچ کے پجاری بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے پہلے کاجول سے اپنی 25 سالہ دوستی کے اختتام کی وجہ بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں کیااور اب  وہ کرینہ کپور خان سے بھی  تنازعے کی وجہ سامنے لے آئے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  انہوں نے اپنی سوانح حیات(این ان سوئیٹ ایبل بوائے) میں کرینہ کپور سے اختلافات کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ  ماضی میں وہ دونوں 9 ماہ تک ایک دوسرے سے بات  نہیں کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کے ساتھ میرا پہلا مسئلہ   پیسوں کےاو پر پیش آیا ،انہوں نے مجھ سے بہت زیادہ پیسوں کا تقاضہ کیا۔

کرینہ کپور ،رانی مکھرجی اور ہرتیک روشن کی فلم "مجھ سے دوستی کروگی"کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد میں نے  بے بو کو فلم "کل ہونہ ہو"کی آفر دی  جس کے لیے انہوں نے  مجھ سے بہت زیادہ پیسے طلب کیے جس پر میں نے کہہ دیا "سوری"۔

ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کے اس مطالبے نے مجھے دکھی کردیا  انہوں نے کرینہ کو فون کیا لیکن بے بو نے ان کی کال نظرا نداز کردی ،اس کے بعد کرن نے اداکارہ پریتی زنٹا کو  اس کردار کے لیے سائن کرلیا۔اس واقعے کے بعد  کرینہ اور میرے درمیان بات چیت بند ہوگئی۔

انہوں نے کتاب میں مزید لکھا کہ  فلم کل ہونہ ہو کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے میں بیمار ہوگیا اور میرے والد نے مجھے  علاج کے لیے نیویارک بھیجا اس وقت کرینہ نے مجھے کال کی  اور کہا "میں نے یش انکل سے تمہارے بارے میں سنا "وہ فون پر بہت زیادہ جذباتی ہورہی تھی ،انہوں نے کہا میں اپنی پچھلی باتوں کے لیے معافی مانگتی ہوں  ،مجھے  تم سے رابطہ ختم نہیں کرنا چاہئے تھا ،بے فکر رہو کچھ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:میرے اور کاجول کے درمیان سب کچھ ختم ہوگیا،کرن جوہر

کرن نے کتاب میں اپنی زندگی کے ان صفحات سے پردہ اٹھا یا ہے جنہیں کوئی نہیں جانتا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کرینہ نے  کرن جوہر کے معروف پروگرام" کافی ود کرن "میں شرکت  کی ہے۔