آپ کی تاریخ پیدائش کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟

شائع 16 جنوری 2017 06:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی تاریخ پیدائش کے پیچھے کئی راز پوشیدہ ہیں۔ تاریخ پیدائش کےپیچھے  آپ کی شخصیت اور آپ کے مزاج کے بارے میں بہت ساری باتیں پوشیدہ  ہوتی ہیں۔

وہ کون سی باتیں ہیں آئیے جانتے ہیں۔

٭ اگر آپ کسی بھی مہینے کی پہلی، 10، 19 یا 28 تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں تو آپ بہت اسمارٹ، مزاحیہ ، محنت کش ، فرمانبردار، تھوڑے سے جیلس، رحم دل، دوستانہ مزاج والےہیں۔ ان تاریخوں میں پیدا ہونے والے خود مختار اور خود اعتماد ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو اختلاف رائے رکھنے والوں سے مسئلہ ہوتا ہے اور یہ لوگ اپنے دشمنوں سے لمبے عرصے تک بدلہ لیتے رہتے ہیں۔ لیکن ان تمام باتوں کے باوجود کچھ عادتوں کی وجہ سے لوگ آپ کی بہت عزت کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ آپ کی محنت سے بہت متاثر ہوجاتے ہیں ۔

٭ اگر آپ کسی مہینے کی دوسری، 11ویں، 20ویں یا 29 تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں تو آپ یقیناً دن میں خواب دیکھنے کے عادی ہیں۔ ان لوگوں میں کانفیڈینس تھوڑا کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کو زندگی کے ہر موڑ پر کسی نہ کسی کے سہارے کی ضرورت  ہوتی ہے۔ان لوگوں کا مزاج غیر پیش گوئی ہوتا ہے کبھی بہت اچھا اور کبھی بہت برا ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنے لفظوں سے دوسروں کے دلوں کو جیتنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس تاریخ کو پیدا ہونے والے اپنے گھروالوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے لئے کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

٭ کسی بھی مہینے کی تیسری، 12ویں، 21ویں اور 30 تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد بہت سخت دل، خود غرض ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو ہر کسی کے ساتھ مسئلے مسائل درپیش ہوتے ہیں لیکن زیادہ دیر تک کےلئے نہیں ہوتے۔ ان لوگوں کے پاس لفظوں کی طاقت ہوتی ہے اور چہرے پر خوشی ہونے کے باعث لوگ آپ کی پریشانی کا اندازہ نہیں لگا پاتے۔ یہ لوگ کسی بھی چیز کو پانے کےلئے انتھک محنت کرتے ہیں ان لوگوں کاخیال ہوتا ہے کہ بغیر محنت کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔یہ لوگ اپنے کاموں سے دوسروں کےلئے مثال قائم کرتے ہیں۔

٭ کسی مہینے کی چوتھی، 13، 22ویں اور 31 تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ  بہت ضدی اور محنت کرنے والے ہوتے ہیں۔ اہم معاملات میں یہ لوگ دوسروں کے بہت کام آتے ہیں لیکن لفظوں کا صحیح استعمال نہ کرنے کی وجہ سےکچھ لوگ آپ سے دور بھی ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے دوستوں کو کسی چیز کےلئے منع نہیں کرپاتے جس کے باعث ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

٭ مہینے کی 5ویں، 14، 23 تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگوں کا بہت اچھا بزنس مائنڈ ہوتا ہے۔ اگر یہ لوگ کسی قسم کا کاروبار شروع کریں تو کافی حد تک کامیاب ہوسکتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے تجربات سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

٭ کسی بھی مہینے کی 6، 15ویں اور 24 ویں تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ ہر چیز کو اچھی طرح انجوائے کرتے ہیں اور دوسروں کی بالکل فکر نہیں کرتے۔ یہ لوگ پڑھائی میں اچھے ہونے کے ساتھ دیگر کاموں میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے دوستوں اور فیملی کا بہت خیال رکھتے ہیں، دوسرے آپ کی کمپنی سے بہت محضوض ہوتے ہیں۔

٭ کسی بھی مہینے کی 7، 16 اور 25 تاریخ کو پیدا ہونے والے حقیقت پسند ، خوش مزاج ، خود اعتمادہوتے ہیں یہ لوگ پڑھائی کے علاوہ آرٹ، میوزک اور اداکاری میں بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی بدمزاج لوگوں سے بالکل نہیں بنتی۔زندگی میں تمام چیزیں موجود ہونے کے باوجود یہ لوگ پھر بھی پریشان رہتے ہیں۔

٭ مہینے کی 8، 17 اور 26 تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگوں کی بہت مضبوط شخصیت ہوتی ہے، ان کو کم ہی لوگ سمجھ پاتے ہیں۔ ان لوگوں کی کچھ باتیں پتھر پر لکیر ثابت ہوتی ہیں۔ان لوگوں کی زندگیوں میں کئی مشکلات پیش آتی ہیں لیکن یہ لوگ ان تمام مشکلات سے سبق سیکھتے ہیں ۔ یہ لوگ انصاف کے متلاشی ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے دوست کم تعداد میں ہوتے ہیں لیکن یہ لوگ دوسروں کی مدد کرنے کےلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ یہ لوگ  ڈیسپلن ، ہمت اور طاقت کے باعث ایک کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔

٭ کسی بھی مہینے کی 9 ، 18 اور 27 تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد ذہنی اور جسمانی طور پر بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے بڑے بڑے خواب ہوتے ہیں جن کو پانے کےلئے وہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ بچپن میں یہ لوگ بہت شرارتی ہوتے ہیں شرارتوں کے باعث ان کو کئی بار والدین سے مار بھی پڑتی ہےلیکن بڑی عمر میں یہ لوگ بہت سنجیدہ اور پختہ ہوجاتے ہیں ۔یہ لوگ اپنی زندگی انسانیت کے لئے وقف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔