رشی کپور کا بھارت کے سب سے بڑے ڈان کے ساتھ رشتہ منظرعام پر
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور نہ صرف اداکاری کے حوالے سے مشہور ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔
بہت جلد ان کی سوانح حیات"کھلم کھلا" ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے چند چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھا تے ہوئے اپنے اور بھارت کے خطرناک ترین ڈان داؤد ابراہیم کے درمیان ہونے والی ملاقات سے پردہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار داؤد ابراہیم سے 1988 میں دبئی میں ملا تھا جہاں مجھے چائے پر مدعو کیا گیا تھا ،انہوں نے کہا یہ ملاقات 1993 میں ہونے والے ممبئی حملوں سے پہلے کی تھی اس وقت داؤد ابراہیم دشمن نہیں تھا لہٰذا انہوں نے سوچا ملاقات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1988 میں جب میں دبئی گیا تو میرے ساتھ میری دوست بٹو ،آشا بھوسلے اور آرڈی برمن تھے داؤد ابراہیم نے ہمیں ائیر پورٹ پر ہی وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا ،لیکن داؤد وہاں خود نہیں آئے ان کے آدمیوں نے میری بات ان سے فون پر کروائی،داؤد نے مجھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں کسی بھی چیز کی ضرورت ہو بلا جھجھک مجھ سے کہہ سکتے ہو۔
رشی کپور نے کہا داؤد ابراہیم نے مجھ سے بہت ساری باتیں شئیر کیں اور کہا کہ وہ بھارت کیوں نہیں جانا چاہتے لیکن وہ ایک اچھےانسان ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار رشی کپورنے یہ تمام باتیں اپنی سوانح حیات میں بتائی ہیں جو دہلی میں 17جنوری کو لانچ کی گئی ہے۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔