غلط میک اپ آپ کو بوڑھا بنا سکتا ہے

شائع 17 جنوری 2017 07:36am
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

میک اپ جہاں لوگوں کو جوان اور حسین بنا سکتا ہے وہیں اگر میک اپ غلط طریقے سے کیا جائے تو یہ آپ کو بوڑھا بھی بنا سکتا ہے۔

کچھ لوگ میک اپ کرتے ہوئے کچھ غلطیاں کرلیتے ہیں جس کے باعث وہ بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔

میک اپ کرکے جھرئیاں کیسے ختم کی جاسکتی ہیں اور جلد کیسے  خوبصورت بن سکتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

Base

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

جو خواتین عمر رسیدہ ہوتی ہیں ان کو تھوڑی چمک والی بیس استعمال کرنی چاہیئے۔ ایک تو یہ بہت اسموتھ ہوتی ہے اور اس سے باآسانی جھرئیاں چھپ جاتی ہیں۔

Foundation

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

ہمیشہ میڈیم ٹون کی فاؤنڈیشن خریدیں تاکہ چہرہ کیک نہیں لگے۔ جلد کے رنگ کی فاؤنڈیشن آپ کے چہرے پر نیچرل لُک دے گی۔

Eyebrows

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

بھنوویں آپ کے چہرے کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر ان کو صحیح طرح نہیں بنایا جائے تو چہرہ کا سارا لُک عجیب لگنے لگتا ہے۔ بھنوؤں کو بنانے کےلئے براؤن رنگ کا استعمال کریں ، کالے رنگ سے ہرگز آئی بروز نہیں بنائیں۔

Eyelash Line

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

آئی بروز کے اوپر آئی پینسل کی مدد سے باریک لائن بنائیں واضح رہے کہ آپ آئی لائنر نہیں لگارہے بس آپ کو باریک لائن بنانی ہے۔

Shadows and sculpting

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

آنکھوں کے اندورنی کونے پر ہلکے رنگ کا آئی شیڈو لگائیں اور بیرونی کونے پر ڈارک رنگ کا آئی شیڈو لگائیں اس سے آنکھیں بڑی اور خوبصورت لگتی ہیں۔

lip makeup

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

لپسٹک ہمیشہ اچھے اور معیاری برانڈ کی لگائیں۔ لپسٹک لگانے سے پہلے لپ پینسل سے ہونٹوں کا شیپ بنالیں اس کے بعد لپسٹک لگائیں۔

result

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

بشکریہ: برائٹ سائٹ