اوم سوامی کی بھارتی چینل کے لائیوشو میں دھلائی
File Photoنئی دہلی :بھارتی متنازعہ شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے انتہاپسند ہندو رہنما اوم سوامی جی کی پروگرام کے دوران ہی دھلائی لگادی گئی۔
بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں غیر مہذب گفتگو کرنے اور نازیبا حرکات پر باہر نکالے جانے والے سوامی اوم جی کی ایک اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کررہی ہے۔
سوامی اوم جی نے ایک ٹی وی پروگرام میں خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے۔ جس پر شو کے وران موجود بعض خواتین اشتعال میں آگئیں۔
بعدازاں خواتین کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر شو کے پینل کے شرکاء بھی چراغ پا ہوگئے اور ان کے اور اوم سوامی سمیت انکے ساتھی سے ہاتھا پائی ہوگئی۔
https://www.youtube.com/watch?v=oy83jA7cp5w
Courtesy: News Station
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔