سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں تو فوراً یہ پودا خرید لائیں
فائل فوٹویہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ سگریٹ نوشی ہماری صحت کےلئے کتنی نقصان دہ ہے لیکن اس کے باوجود لوگ سگریٹ نوشی نہیں چھوڑتے۔
سگریٹ نوشی کی عادت ہوجائے تو اس کو ختم کرنا قدریں نا ممکن لگتا ہے۔
سگریٹ میں موجود نیکوٹین سگریٹ پینے والوں کو باربار سموکنگ کرنے میں مجبور کرتا ہے۔ انسانی جسم میں جتنا زیادہ نیکوٹین جاتا ہے اتنی ہی زیادہ اس کی طلب بڑھتی چلتی جاتی ہے۔
جسم میں جب نیکوٹین نہیں پہنچتی تو سگریٹ پینے والے بہت بے چینی محسوس کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں جلدی سے سگریٹ مل جائے اور وہ اسموکنگ کرلیں۔
سگریٹ نوشی کی عادت لوگ مشکل سے ہی ختم کرپاتے ہیں بلکہ کچھ لوگوں کےلئے یہ کام ناممکن ہوتا ہے۔ لیکن اس جان لیوا عادت کو ایک پودے کے ذریعے باآسانی ختم کیا جاسکتا ہے۔
جرمنی میں ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 'اسٹیویا' نامی پودا سگریٹ نوشی ترک کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اس پودے کا تعلق کرسنتیمم گھرانے سے ہے اور اس کو میٹھے چیزوں کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ پودا سگریٹ کی طلب کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگر جب بھی آپ کو سگریٹ پینے کی طلب ہو تو اسٹیویا کے چند قطرے زبان میں رکھ لیں۔ اس سے سگریٹ پینے کی طلب فوری ختم ہوجائے گی۔
اسٹیویا کسی بھی سپر مارکیٹ یا سپر اسٹور پرلیقوڈ اور پاؤڈر کی شکل میں باآسانی مل جاتا ہے۔ اس کو بیکنگ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ایک صحت بخش چیز ہے جس کے سائیڈ آفکیٹس نہیں ہیں۔
وہ افراد جو ہائیپر ٹینشن اور بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں ان کےلئے بھی اسٹیویا بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ شوگر کے مریض بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔
اس پودے کی بہترین بات یہ ہے کہ اس سے نیکوٹین کی طلب بالکل ختم ہوجاتی ہے اور اس سے آپ کی جلد بھی نرم وملائم بنتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔