میرے اور رنبیر کے درمیان دیوار حائل ہے،رشی کپور

شائع 19 جنوری 2017 07:08am

rishi

نئی دہلی:گزشتہ دو دن قبل بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی سوانح حیات"کھلم کھلا"کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے دوران رشی نے کتاب کے عنوان کی طرح اپنی نجی زندگی،کیرئیر اور اپنے بیٹے کے ساتھ رشتے کی حقیقت کھلم کھلا بیان کردی۔

تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رشی کا کہنا تھا کہ  میں  ایک سخت گیر قسم کا والد ہوں،میرے اور میرے بیٹے رنبیر کے درمیان ایک دیوار حائل ہے جس سے میں اُسے دیکھ تو سکتا ہوں لیکن محسوس نہیں کرسکتا۔

میں ہر گز ایسا باپ نہیں ہوں  جو اپنے بیٹے سے دوستانہ ماحول میں اس کی گرل فرینڈ   کے سیکریٹ دریافت کرے،مجھے معاف کردیجئے میں یہاں پر فیل ہوگیا ،انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ  رنبیر کے بچپن میں مصروفیت کے باعث میں اپنے بیٹے کو زیادہ وقت نہیں دے پاتا تھا لہٰذا وہ اپنی والدہ نیتو کپور کے زیادہ قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: رشی کپور کا بھارت کے سب سے بڑے ڈان کے ساتھ رشتہ منظرعام پر

انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیرئیر کو امیتابھ بچن کے باعث نقصان پہنچا ہے،میری فلمیں فلاپ ہوتی تھیں صرف امیتابھ بچن کی وجہ سے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  میں رومینٹک فلموں میں کام کرتا تھا جبکہ اسی وقت امیتابھ  فلم "زنجیر"کے ذریعے اینگری ینگ مین کے طور پر ابھرے اور  سارا منظر ہی بدل دیا۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں  رشی کپور ان کی اہلیہ نیتو کپور اور بیٹی ردھما کپور موجود تھیں جبکہ رنبیر کپور غائب تھے۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس