فواد خان کے وزن میں اتنا اضافہ کہ پہچاننا مشکل ہو گیا

شائع 19 جنوری 2017 10:53am

fawad

فواد خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں شہرت حاصل کرنے کے لئےزیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی، ان کی پُر کشش شخصیت نے جلد ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔

 پاکستانی خان ان دنوں  اپنی نئی فلم  مولا جٹ  2 کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

کردار چونکہ مولا جٹ کا ہے لہٰذا خود کو اس روپ میں ڈھالنے کے لئےانہیں اپنا وزن  اور داڑھی بھی بڑھانا پڑی۔فواد کے اندر آنے والی اس تبدیلی کو دیکھ کر یقینا ًآپ بھی چونک جائیں گے۔

fawad2

fawad3

fawad4

واضح رہے کہ فلم  مولا جٹ  2 کی ہدایت کاری کے فرائض   بلال لاشاری نے انجام دئیے ہیں جبکہ کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے، فلم میں  مولا جٹ کا مرکزی کردار فواد خان جبکہ  نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی نبھائیں گے۔

فلم میں موجودہ دور کے اسٹائلش اداکاروں کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ یہ ماضی میں بننے والی روایتی پنجابی فلموں  سے ہٹ کر ہوگی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں مائرہ خان جو کہ  فواد کے مدمقابل  کردار ادا کریں گی ان کے علاوہ حمائمہ ملک،شمعون عباسی،عدنان جعفر بھی  اہم کردار میں نظرآئیں گے۔

بشکریہ:برینڈ سینیریو

 

From fit to fat: #FawadKhan gains weight for #MaulaJutt2 #Lollywood #PakistaniCimema

A photo posted by DIVA Magazine - Pakistan (@divamagazinepakistan) on

Hot stuff!😂😍 ~ #HamzaAliAbbasi #Salahuddin #Fav #Bae #Gym 🔥

A photo posted by King Abbasi 👑 (@hamzaaliabbasi_) on

Hot stuff!😂😍 ~ #HamzaAliAbbasi #Salahuddin #Fav #Bae #Gym 🔥

A photo posted by King Abbasi 👑 (@hamzaaliabbasi_) on