شاہ رخ خان بھی 'دنگل 'کرنے کے لیے تیار
ممبئی:بھارتی باکس آفس پر گزشتہ برس ایک"دنگل"سجا تھا جس کی گونج آج تک ختم نہیں ہوئی ،یہ دنگل عامر خان نے سجایا تھا ان کی فلم 2016 کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم قرار دی گئی اور یہ سلسلہ اب بھی جارہی ہے۔
اب ایک اور "دنگل" سجنے جارہا ہے جسے سجائیں گےشاہ رخ خان لیکن اس بار مقابلہ خان اور معروف اداکار ہرتیک روشن کے درمیان ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس دنگل میں فاتح کون قرار پاتا ہے؟
انڈین ایکسپریس کے مطابق 2017 کی پہلی دو بڑی فلمیں "رئیس"اور "کابل"رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہیں ،سب کا ماننا ہے کہ ایک ہی تاریخ پر دونوں فلموں کی ریلیز باکس آفس پر بہت مشکل حالات پیدا کردے گی۔
اس حوالے سے کابل کے ہیرو ہرتیک روشن نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو اپنی فلم کی ریلیز کی منصوبہ بندی سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے تھی،ان کے والد اور کابل کے پروڈیوسر راکیش روشن دونوں فلموں کی ایک ہی تاریخ پر ریلیز سے سخت پریشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد زندگی میں ہر چیز منصوبہ بندی کے ساتھ کرتے ہیں ،کابل گزشتہ برس اکتوبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن انہوں نے نہیں کی تاکہ دوسری فلموں کا کوئی نقصان نہ ہو ،لہٰذا انہوں نے اسے جنوری میں ریلیز کرنے کا سوچا۔
میرے والد سب کے لیے سوچتے ہیں لہٰذا وہ دوسروں سے بھی اس ردعمل کی توقع کرتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ "آپ دنیا کو کنٹرول نہیں کرسکتے لیکن اپنے آپ کو کرسکتے ہیں "َ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ رئیس کی ٹیم سے خفا نہیں ہیں ،کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ سب کچھ جان بوجھ کر نہیں کیا ،یا کوئی بدلہ نہیں لیا ،لیکن اگر وہ بہتر منصوبہ بندی کرتے تو یہ تصادم ہوتا ہی نہیں۔
واضح رہے کہ فلم رئیس میں کنگ خا ن کے علاوہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی جبکہ کابل میں ہرتیک روشن اور یامی گوتم مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔