فلم "رئیس" کے مکالموں نے دھوم مچادی

شائع 20 جنوری 2017 09:52am

srk3

ممبئی:آپ  نے شاہ رخ کو اب تک  راہول ،راج ، امن یا پھر دیوداس کے جذباتی کردار نبھاتے دیکھا ہے،لیکن اب آپ انہیں بولی وڈ کے' شیر' کے روپ میں دیکھیں گے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق روا ں سال کا آغاز ہوگا"رئیس عالم"کے رحم دل  بے رحم انسان سے،حالانکہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن ہم  یہ بات وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ رئیس میں خان اور نواز الدین صدیقی کا کردار  ہمیشہ ذہنوں میں تازہ رہے گا۔

رئیس کے اب تک کئی ٹریلر اور گانے ریلیز کیے جاچکے ہیں  جنہیں لوگوں کی جانب سے بے انتہا پزیرائی حاصل ہوئی ہے  ،اور اب ایک نیا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں خان اور نواز الدین صدیقی کے درمیان کہے جانے والے مکالمے  دکھائے گئے ہیں۔

مکالمے کچھ اس طرح ہیں  نواز خان کو کہہ رہے ہیں"میں یہاں کا ایس پی کرائم ہوں ،آج کل دن اچھے چل رہے ہیں  تیرے"،جس پر خان جواب دیتے ہیں"دن اور رات لوگوں کے ہوتے ہیں ،شیروں کا زمانہ ہوتا ہے"۔

ایک اور ڈائیلاگ میں نواز کہہ رہے ہیں "تھانے کی چائے ہے پینے کی عادت ڈال لو،جس پر شاہ رخ چائے کے کپ کو ٹھوکر مار کر گرا دیتے ہیں"۔

فلم کے ڈائیلاگ جب سے جاری کیے گئے ہیں لوگوں میں بیحد مقبول ہورہے ہیں ،واضح رہے کہ ایکشن،خوبصورت مکالموں اور جاندار اداکاری سے بھرپور فلم رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔