اوم پوری کا کردارمجھ سے بہتر کوئی اورادانہیں کرسکتا،منوج باجپائی
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار منوج باجپائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مرحوم اداکار اوم پوری کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو مجھ سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق منوج کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے "اوم پوری کا کردار مجھ سے بہتر کوئی اور نہیں کرسکتا کیونکہ میں انہیں بیحد قریب سے جانتا ہوں"۔
انہوں نے اوم پوری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش مزاج انسان تھے،میرے پاس ان کی بہت سی خوبصورت یادیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری نے اُن اداکاروں کے خوابوں کو پورا کرنے میں بہت مدد کی جن کا تعلق چھوٹے شہروں سے ہے جن میں میں بھی شامل ہوں،انہوں نے ہمیں راستہ دکھایا اور بتایا کہ کامیابی کیسے حاصل کی جاتی ہے۔
باجپائی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اوم پوری کا رویہ ہرکسی کے ساتھ ایک جیسا ہوتا تھا چاہے وہ کوئی بہت بڑا آدمی ہو یا اسپاٹ بوائے وہ سب کو ایک جیسی عزت دیتے تھے،منوج کے مطابق اوم پوری ہمیشہ ان کے آئیڈیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار اوم پوری رواں ماہ کے ابتداء میں (6 جنوری) کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔