سلمان خان اپنےبھانجے کو کس چیز کی ٹریننگ دے رہے ہیں؟

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2017 06:22am

ahil2

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان بولی وڈ میں نئے چہرے متعارف کروانے کے لیے جانے جاتے ہیں انہوں نے کئی  چہروں کو فلموں میں کام دلوایا ہے جن میں زریں خان،ڈیزی شاہ اور کترینہ کیف کے نام قابل ذکر ہیں۔

اور اب وہ ایک ایسے شخص کو بولی وڈ میں اینٹری کے لیے ٹریننگ دے رہے ہیں جس کے بارے میں سن کر لوگ حیران رہ جائیں گے۔

جی ہاں وہ اپنی بہن ارپیتا کے ننھے بیٹے آہل کو ٹریننگ دے رہے ہیں ،بولی وڈ ٹیبلوئیڈ کے مطابق سلمان بگ باس کے سیٹ پر  آہل کو لے کر آتے ہیں اور بہت سا وقت اس کے ساتھ گزارتے ہیں۔

salman1

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ  وہ سیٹ پر آہل کو  پروگرام کی میزبانی کرنے کے بھی گُر سکھارہے ہوتے ہیں ،ابھی آہل بہت چھوٹے ہیں لیکن سلمان کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

Image result for salman ahil in bigg boss set

 پورا میڈیا جانتا ہے کہ آہل سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہیں ،ان کی والدہ اور ماموں (سلمان) اکثر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ  سلمان ان دنوں کبیر خان کی زیرہدایت بننے والی فلم"ٹیوب لائٹ"کی شوٹنگ میں مصروف ہیں  جس میں ان کے ساتھ معروف  چینی اداکارہ ژو ژو  اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

بشکریہ:انڈیا ڈاٹ کام