فلم "رئیس" کی تشہیر کے دوران ایک شخص جان کی بازی ہار گیا
نئی دہلی:2017 کی سب سے بڑی فلم "رئیس"کی ریلیز میں اب بس ایک ہی دن باقی ہے اور کنگ خان فلم کی تشہیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔
خان بڑے ہی بھرپور انداز میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں ،گزشتہ رات انہوں نے فلم کی تشہیر کا ایسا انداز اپنایا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
خان رئیس کی ٹیم کے ساتھ نئی دہلی کے کرانتی ایکسپریس ریلوے اسٹیشن پہنچے اور وہاں لوگوں کے ہجوم کے درمیان ٹرین پر چڑھ کر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو فلم دیکھنے پر زور دیا۔
کنگ خان اسٹیشن پر کئی گھنٹوں تک موجود رہے،انہیں دیکھ کر لوگوں کا ہجوم مزید بڑھ گیا ،واضح رہے کہ خا ن اسٹیشن پر اپنی آمد کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے ہی دے چکے تھے،لہٰذا وہاں ہزاروں کی تعداد میں اپنے اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
لیکن ہجوم زیادہ ہونے کے بعد چند ناخوشگوار حادثات بھی پیش آئے لوگوں کو کنٹرول کرتے ہوئے دو پولیس والے زخمی ہوگئے جبکہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری بھی پیش آئی۔
جبکہ ایک شخص فرید خان شیرانی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوگئی۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔