'امیتابھ اوران کی اہلیہ صرف دنیا دکھاوے کیلئے ساتھ رہتے ہیں'
ممبئی:بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رہنما امر سنگھ بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیں انہوں نے بگ بی کی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔
بولی وڈ ببل کے مطابق اب دونوں دوستوں کا رشتہ اتنا مضبوط نہیں رہا ،امر نے اپنے دوست(امیتابھ بچن)کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیتابھ اور جیا صرف دنیا دکھاوے کے لیے ایک ساتھ رہتے ہیں۔
اصل میں دونوں کی رہائش الگ الگ مقامات پر واقع ہے،ان میں سے ایک پراتیکشا جبکہ دوسرا جانک میں رہتا ہے،جبکہ دونوں کے درمیان اپنی بہو ایشوریا رائے کو لے کر بھی کئی اختلافات ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امر سنگھ سرخیوں کا حصہ بنے تھے جب انہوں نے کہا تھا کہ امیتابھ نے ان سے کہا ہے کہ جیا بچن کو ان کے غیر مستقل اور متضاد فطرت کے باعث پارٹی میں قبول نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ امر سنگھ کے اس بیان پر امیتابھ کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔