ایشوریا کی نئی تصاویرنے لوگوں کودیوانہ بنادیا
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اورسابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کو بولی وڈ میں تقریباً دو دہائیاں مکمل ہونے والی ہیں ،اور آج تک انہوں نے اپنی خوبصورت اور جاندار اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ایشوریا اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک ماں،بہو اور بیٹی بھی ہیں اور وہ خود سے جڑے ہر رشتے کو بخوبی نبھانا جانتی ہیں ،وہ آج بھی اپنی بے پناہ خوبصورتی سے کسی بھی نئی اداکارہ کو مات دے سکتی ہیں۔
ان کی اسی خوبصورتی کی بناء پر تمام فوٹو گرافرز ان سے متاثر رہتے ہیں اور ان کے فوٹو شوٹ کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔
حال ہی میں ایک میگزین کے لیے کروایا گیا فوٹو شوٹ ثابت کرتا ہے کہ 43 سالہ اداکارہ اگلے کئی برس تک خوبصورتی کا یہ تاج اپنے ہی پاس رکھنے والی ہیں۔
واضح رہے کہ ایشوریا گزشتہ برس کرن جوہر کی فلم"اے دل ہے مشکل"میں صباء کے کردار میں نظر آئی تھیں جس میں وہ اپنی اداکاری سے زیادہ خوبصورتی کے حوالے سے چرچہ میں رہی تھیں۔
تصاویر دیکھئے
Making a cover with the always iconic Aishwarya #nofilter #aishwaryaraibachchan #danielbauermakeupandhair #aasthasharma #femina #marianna A photo posted by Daniel Bauer Makeup And Hair (@danielbauermakeupandhair) on
Love these amazing pictures from Femina shoot 2017 #AishwaryaRaiBachchan A photo posted by 🌙Aishwarya Rai Bachchan🌙 (@aishwaryaraibachchansword) on
Femina India #AishwaryaRaiBachchan #aishwaryarai #aish A photo posted by 🌙Aishwarya Rai Bachchan🌙 (@aishwaryaraibachchansword) on

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔