وہ پاکستانی فنکار جو کہ پی ٹی آئی سے متاثر ہیں۔
File Photoپاکستان تحریک انصاف نے بہت تیزی سے عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے اور عوام کی ایک بڑی تعداد اسکی طرف راغب ہوئی ہے لیکن حیران کن حد تک شوبز کی کافی شخصیات بھی اس سے متاثر نظر آتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ ان کی تصاویر دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ذیل میں ان پاکستانی فنکاروں کی تصاویر ہیں جوکہ پی ٹی آئی سے متاثر نظر آتی ہیں۔ وہ تصاویر ذیل میں ہیں۔
File Photoسلمان ثاقب شیخ عرف مانی
سلمان ثاقب شیخ جو کہ عرف عام میں مانی کے نام سے مشہور ہیں ، وہ پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ کی چادر پہنے ہوئے ہیں۔
ٖٖFile Photoنجم شیراز
نجم شیراز بھی پی ٹی آئی کے جلسے میں مائیک پکڑے اسٹیج پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی ترجمان شفقت محمود ان کی پشت پر کھڑے ہوئے ہیں۔
File Photoہمایوں سعید اور حمزہ علی عباسی
شوبز میں ہمایوں سعید اور حمزہ علی عباسی سے کون واقف نہیں ہے، دونوں شخصیات نے بھی وکٹری کا نشان انگلیوں پر بنایا ہوا ہے اور ان کی انگلیوں پر پی ٹی آئی کا جھنڈا پینٹ ہوا ہے۔
File Photoابرار الحق
ابرار الحق سے کون واقف نہیں ہے ، وہ بھی پی ٹی آئی کے سرگرم لیڈر ہیں۔
File Photoہارون
معروف سنگر ہارون پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اسٹیج پر گانا گا کر عوام کو گرما رہے ہیں۔
وقار ذکاء
وقار ذکاء بھی ایک جلسے میں شرکت کے دوران پی ٹی آئی کا جھنڈا چہرے پر بنائے ہوئے مانی کے ساتھ موجود ہیں۔
File Photoماورا
ماورا کا شمار بھی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت میں ہوتا ہے، وہ پی ٹی آئی زندہ باد کا بینڈ ماتھے پر باندھے ہوئے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔