یہ 4 چیزیں بلینڈر میں کبھی نہ پیسیں

شائع 27 جنوری 2017 10:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بلینڈر کچن کی سب سے زیادہ کارآمد چیزوں میں شمارکیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ تمام کھانے باآسانی تیار کرسکتے ہیں۔

لیکن اگر بلینڈر کو احتیاط سے استعمال نہیں کیا جائے تو اس کے خراب ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ کچھ ایسے کھانے کی اشیاء ہوتی ہیں جن سے بلینڈر کی کارکردگی خراب ہونے لگتی ہے اور اس میں موجود بلیڈ بھی خراب ہوجاتا ہے۔

ہری سبزیاں

کوشش کریں کہ وہ سبزیاں جن میں فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کو بیلنڈر میں بلینڈ نہیں کریں۔اس سے ہری سبزی کا رنگ خراب ہوجائے گا، اگر سبزی کا رنگ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں برف ڈال دیں۔

 سخت کھانے کی اشیاء

مختلف شیکس میں لوگ برف بھی ڈالتے ہیں تاکہ اس کی لذت دگنی ہوجائے لیکن برف کی سختی کی  وجہ سے بلینڈر کا بلیڈ خراب ہوسکتا ہے۔

 تیز خوشبو والی اشیاء

اکثر لوگ ادرک لہسن کو بلینڈ میں پیستے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بلینڈر میں لہسن کی تیز خوشبو بلینڈ دھونے کے بعد بھی موجود رہتی ہے۔

 ٹماٹر کو پیسنا

کبھی بھی بلینڈر میں ٹماٹروں نہیں پیسیں اس سے بلینڈر میں ہوا جمع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ٹماٹروں کا رنگ لال کے بجائے گلابی ہوجاتا ہے۔