سلمان اور آہل کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

اپ ڈیٹ 10 فروری 2017 06:38am

salman

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان  کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا دل بہت بڑا ہے، وہ اپنےساتھی اداکاروں کی وقتاًفوقتاً مدد کرتے رہتے ہیں۔

 لوگ سلمان سے ہر وقت قریب رہنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن سلمان خود کس کے سب سے زیا دہ قریب ہیں؟اس کا جواب ہے ان کا بھانجا آہل۔

سلمان خان اپنی بہن ارپیتا کے بیٹے آہل سے سب سے زیادہ قریب ہیں ،سوشل میڈیا پر اکثر ان دونوں کی تصاویر آتی رہتی ہیں جنہیں لوگوں کی جانب سے بیحد پزیرائی  حاصل ہوتی ہے۔

حا ل ہی میں  ارپیتا نے سلمان اور آہل کی دوتصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں سلمان  زمین پر لیٹے ہوئے ہیں اور آہل  ان کی گود میں چڑھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں آہل نے اپنے ماموں کا منہ اپنے ہاتھوں سے چھپایا ہوا ہے۔

Priceless moments ! Family first @beingsalmankhan

A photo posted by Arpita Khan Sharma (@arpitakhansharma) on

❤️ @beingsalmankhan

A photo posted by Arpita Khan Sharma (@arpitakhansharma) on

واضح رہے کہ سلمان اکثر آہل کو اپنے ساتھ فلموں اور بگ باس کے سیٹ پر بھی لے کر جاتے تھے،اگر یہ کہا جائے کہ 'سلمان دنیامیں سب زیادہ آہل سے پیار کرتے ہیں تو غلط نہ ہو گا'۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز