لنڈسے لوہن اسلام سے متاثر

شائع 10 فروری 2017 02:07pm

File Photo File Photo

نیویارک :ہالی وڈاداکارہ لنِڈسے لوہان نے کویتی ٹاک شو میں انٹرویو کے دوران اسلام سے متاثر ہونے کا اقرار کیا۔ لوہن کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان میں تین روزے رکھے ہیں اور قرآن شریف کے کچھ صفحات بھی عربی اور انگریزی زبان میں پڑھے۔

ہالی وڈ فلم فریکی فرائی ڈے اور پیرنٹ ٹیپ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ لنڈسے لوہان نے  کویتی پروگرام سوار شعیب میں شرکت کرکے اسلام کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ تیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ قرآن شریف پڑھ کر انہیں بہت سکون ملا۔

دوہزار پندرہ  میں سوشل میڈیا پر لنڈسے کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے قرآن مجید کو ہاتھوں میں تھاما تھا جس کے بعد  انہیں شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑاتھا۔ تاہم اداکارہ نے تبدیلی مذہب کے حوالے سے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔