فلم 'ڈریگن' میں امیتابھ، رنبیر اور عالیہ ایک ساتھ

شائع 14 فروری 2017 05:32pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

 فلم ' ڈریگن ' میں امیتابھ بچن رنبیر کپور اور عا لیہ بٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔جبکہ فلم کے ہدایت کار ایان مکھر جی ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن فلم میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے رضامندی ظاہر  کر چکے ہیں لہذا س کی  شوٹنگ رواں سال کی جائے گی فلم کی کہانی خاصی منفرد اور دلچسپ  ہے ۔

 فلم بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فلم نے کامیابی حاصل کی تو اس کے مزید دو حصے پیش کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں   امیتابھ بچن  اور رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی متعدد  فلمیں پیش ہو چکی ہیں  جبکہ رنبیر کے ساتھ  امیتابھ پہلی بار کسی فلم میں نظر آئیں گے ۔

بشکریہ زی نیوز