تیمور نے مقبولیت میں ابرام کو بھی پیچھے چھوڑدیا

شائع 15 فروری 2017 06:48am

taimurممبئی:سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان ان دنوں بھارت کا سب سے زیادہ چرچہ میں رہنے والا بچہ بن چکا ہے،یہ سلسلہ تیمور کی پیدائش سے لے کر اب تک جاری ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق تیمور گزشتہ برس 20 دسمبر کو اس دنیا میں آیا تھا  اور آتے ہی چند لوگوں کی جانب سےشیئر کی جانے والی جعلی تصویروں کے باعث سوشل میڈیا پر چھا گیا ،اس کے بعد سیفینا کی جانب سے رکھے جانے والے نام 'تیمور علی خان پٹودی'نے انہیں سوشل میڈیا ٹرینڈ بنادیا۔

اور اب حال ہی میں سیف کے واٹس ایپ نمبرسے وائرل ہونے والی تصویر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے،تصویر میں تیمور خوبصورت آنکھوں،سنہرے بال اور بے تحاشہ معصومت  کے باعث بہت پیارے نظر آرہے ہیں۔

kareena kapoor Khan, taimur ali khan new pic, taimur ali khan, taimur ali khan viral pics, taimur ali khan pic

کرینہ کپور خان نے فیس بک لائیو پر  اپنے بیٹے کےدنیا میں آنے سے قبل سے لے کر اب تک کی تمام باتیں لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ' تیمور اس دنیا کا سب سے خوبصورت بچہ ہے'،لیکن اس لیے نہیں کہ وہ میرا بیٹا ہے،بلکہ اس لیے کہ  وہ ہے ہی بہت پُرکشش،اس کے اندر پٹھان جینز ہیں  کیونکہ میں  میں نے بہت زیادہ 'گھی 'کھایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کے بہت خوبصورت براؤن بال ہیں ،میں نے وہ وقت بہت انجوائے کیا جب تیمور دنیا میں آنے والا تھا۔

واضح رہے کہ تیمور کے دنیا میں آنے سے قبل شاہ رخ خان کے 3 سالہ بیٹےابرام خان کو بھارت کے سب سے زیادہ چرچہ میں رہنے والے بچے کا اعزاز حا صل تھا ،تیمور سے پہلے ابرام  اپنی معصومیت اور خوبصورتی کے باعث  لوگوں میں بیحد مقبول تھے۔

abram