ادتیہ چوپڑا نے رانی مکھرجی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی

شائع 15 فروری 2017 03:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اسٹار رانی  مکھر جی  ہدایت کار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ  کام نہیں کر رہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  متعدد  بے بنیاد افواہیں سرگرم تھیں کہ رانی مکھر جی،ادتیہ چوپڑا اور ہدایت کار سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے خواتین کے کردار پر بنائی جانے والی فلم میں کام کریں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہدایت کار  اس وقت  متعدد  اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں   لیکن اس میں کوئی بھی فلم رانی مکھر جی یہ پھر یش راج فلم کے ساتھ نہیں ہے۔

تاہم اس سے قبل میڈیا  رپورٹس  میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ شوجیت سرکارخواتین کے متعلق ایک فلم کر رہے ہیں  جس میں رانی مکھر جی ، مادھوری ڈکشت ، اور پر ینیتی  چوپڑا شامل ہیں  لیکن یہ خبر اس  وقت  غلط ثابت ہوئی جب  پیکو ہدایت کار نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔

 واضح رہے کہ 38  سالہ اداکارہ کی آخری فلم ' مردانی '   2014 میں ریلیز ہوئی تھی ۔

بشکریہ  زی نیوز